نون لیگی ایم پی اے فیصل خان نیازی کا عثمان بزدار کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار 

وزیر اعلی سیکرٹریٹ میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے رکن پنجاب اسمبلی فیصل خان نیازی کی ملاقات ہوئی۔ فیصل خان نیازی نے وزیراعلیٰ عثمان بزدارکی قیادت پرا عتماد کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کی پالیسیوں پر پورا اعتماد ہے۔ آپ کے ساتھ ہیں۔ میٹنگ میں حلقے کے مسائل، فلاح عامہ کے منصوبوں اور ترقیاتی سکیموں کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔ فیصل خان نیازی نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو اپنے حلقے کے مسائل سے آگاہ کیا جس پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے تجاویز کو نوٹ کیا اور مسائل حل کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔ انکا مزید کہنا تھا کہ شورمچانے والے پاکستان کی ترقی کے دشمن ہیں۔ اپوزیشن جماعتوں کے پاس کرپشن بچانے کے سوا کوئی ایجنڈا نہیں۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف آج بھی سب سے مقبول جماعت ہے۔ اپوزیشن نے پہلے دن سے روڑے اٹکائے۔ آج بھی اپوزیشن جماعتیں خوشحالی کے سفر کو روکنا چاہتی ہیں۔اپوزیشن جو مرضی کرلے،کرپٹ عناصر کا احتساب ہوکر رہے گا۔ عوامی نمائندوں کی عزت میں کمی نہیں آنے دیں گے۔ منتخب نمائندوں کے جائز کام ہر صورت ہوں گے۔ وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ میرے دروازے سب کے لئے کھلے ہیں –

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com