PMGکے زیرِ اہتمام یوم ِ قائد اور قطر نیشنل ڈے کی نسبت سے تقریب

PMGکے زیرِ اہتمام یوم ِ قائد اور قطر نیشنل ڈے کی نسبت سے تقریب
شوکت علی نازؔ ۔ قطر
دوحہ ۔قطر : پنجاب میوزک گروپ کی جانب سے قطر نیشنل ڈے اوربابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے 144ویں یومِ پیدائش پر ایک رنگا رنگ تقریب کا اہتمام گرانڈ قطر پیلس ہوٹل دوحہ میںکیا گیا جس میں منی مینا بازار اور میوزک لورز کے لئے گیت سنگیت کا بھی اہتمام تھا ۔ پروگرام کے پہلے حصے کے مہمان ِ خاص جناب محمد صبیح بخاری اور دوسرے حصہ کے چیف گیسٹ جناب محمد جمیل شریف تھے ۔۔۔
معروف کمپیئر بشریٰ ایمان اور PMGکے چیف آرگنائزر نزاکت علی خان نے پروگرام کی نظامت کے فرائض بطریق احسن انجام دیئے ۔ننھی گلوکارہ شیوپریا نے گیتوں اورغزلوں سے سامعین کو محظوظ کیا۔
جبکہ توقیر احمد،جمشید شہزاد باجوہ،حسن شاہ ، شیرشاہ،عارف علی اور اعجاز احمدنے خوبصورت نغمے پیش کرکے حاضرین سے داد سمیٹی،راقم الحروف شوکت علی نازؔ نے قائد محترم اور قطر کے یوم الوطنی کی نسبت منظوم کلام پیش کیا جسے حاضرین نے خوب سراہا۔
نمایاں شرکاء میں حبیب النبی، امین موتی والا، شاھد رشید ،شیراز علی خان، عتیق الرشید،ایم جبار،نائلہ تمولا، اورنگزیب ، عدیل جاوید، سیدعلی دیگر خواتین وحضرات اوربچوں کی بڑی تعداد تھی ۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com