کورونا135 افراد کی زندگیاں نگل گیا؛ملک میں متاثر افرادکی تعداد 7025ہوگئی

لاہور(ویب ڈیسک)ملک بھر میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 7025 ہوگئی ہے جبکہ 135 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔
دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کورونا کے وار جاری ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 497 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 7025 ہوگئی ہے۔ ان میں سے زیر علاج مریضوں کی تعداد 5125 ہے جب کہ 1765 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں سب سے زیادہ 3276 اور سندھ میں 2008 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اس کے علاوہ خیبر پختونخوا میں 993، بلوچستان میں 303،گلگت بلتستان میں 245، آزاد کشمیر 46 جب کہ اسلام آباد سے 154 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کا شکار 11 افراد دم توڑ گئے۔ سندھ میں 45، پنجاب 36، خیبر پختونخوا 45، بلوچستان میں 5، گلگت بلتستان میں 3 جب کہ اسلام آباد میں ایک مریض جاں بحق ہوا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com