کراچی ٹیسٹ ؛ قومی ٹیم کے ہاتھوں سری لنکا کو شکست

لاہور(ویب ڈیسک)‌ قومی ٹیم نے سری لنکا کو کراچی ٹیسٹ میں شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی۔

تفصیلات کے مطابق ؛ پاکستان نے کراچی ٹیسٹ میں سری لنکا کو 264 رنز سے شکست دےکر دس سال بعد ہوم سیریز جیتنے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے ،دوسری اننگز میں پاکستانی ابتدائی چار بلے بازوں نے سنچریاں بنا کر ریکارڈ قائم کیا وہیں نسیم شاہ ٹیسٹ کرکٹ کی ایک اننگز میں 5 وکٹیں لینے والے کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے،نسیم شاہ نے سری لنکا کے پانچ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔نسیم شاہ نے 16 سال 311 دن کی عمر میں یہ کارنامہ انجام دیا۔ قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ ٹیسٹ کرکٹ کی ایک اننگز میں 5 وکٹیں حاصل کرنے والے دنیا کے دوسرے کم عمر ترین فاسٹ بولر بن گئے۔

سری لنکا نے کھیل کے پانچویں روز اپنی دوسری نامکمل اننگز کا آغاز 212 رنز 7 کھلاڑی آؤٹ پر شروع کیا لیکن پہلے ہی اوور میں نسیم شاہ کی پہلی ہی گیند پر امبلدینیا وکٹون کے پیچھے کیچ آؤٹ ہو گئے۔ اگلا اوور یاسر شاہ کو ملا تو انہوں نے سری لنکا کے ٹاپ اسکورر فرنینڈو کو آوٹ کر دیا۔ تیسرا اوور پاکستان کی فتح کیلئے فیصلہ کن ثابت ہوا جب سری لنکا کے آخری کھلاڑی بھی نسیم شاہ کے شکار ہوئے۔ جبکہ راچی میں 10 سال بعد ٹیسٹ کرکٹ کی بحالی جیت کے ساتھ یادگار بن گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com