ٹرمپ کی بیٹی نے لاک ڈاؤن کی دھجیاں اُڑا دی

لاہور(ویب ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی اور داماد لاک ڈاؤن کو نظر انداز کرتے ہوئے چھٹیاں گزارنے نیوجرسی جا پہنچے۔
واشنگٹن ڈی سی میں عوام کو گھر پر رہنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی تھی، امریکی صدر ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا اور داماد جئیرڈ کشنر نیو جرسی میں ٹرمپ خاندان کی ریزورٹ جا پہنچے۔وائٹ ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق ان کا سفر کمرشل نہیں تھا، ایوانکا نے چھٹیاں خاندان کے ساتھ گزارنے کا فیصلہ کیا۔
واضح رہے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی معیشت بحال کرنے کیلئے ابھی صرف تجویز دی ہے۔ ان کا کہنا تھا تمام ریاستیں مختلف ہیں، کچھ جلدی کھل جائیں گی اور کچھ کو تھوڑا مزید وقت چاہیے تاہم ابھی لاک ڈاون ہٹانے کا سرکاری طور پر فیصلہ نہیں کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com