
لاہور(ویب ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صاحبزادی ایوانکا ٹرمپ نے کہا ہے کہ والد کے ساتھ مزید کام نہیں کروں گی۔
تفصیلات کے مطابق:امریکی صدر کی بیٹی نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ سیاست میں میرا رجحان کم ہے۔ ایوانکا اور ان کے شوہر اپنے بچوں کے ہمراہ نیویارک میں مقیم تھے تاہم سرکاری عہدہ ملنے کے بعد دونوں 2017 میں واشنگٹن منتقل ہوگئے۔لبرل ذہن کے حامل اس جوڑے کی ٹرمپ انتظامیہ میں موجود قدامت پسند اراکین سے مبینہ محاذ آرائی رہی ہے تاہم ایوانکا اس تناؤ سے انکار کرتی رہی ہیں۔