جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کا بدلہ امریکہ سے لیا جائے گا

لاہور(ویب ڈیسک)‌ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای نے ایران کی القدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کا انتقام لینے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے بیان جاری کرتے ہوئے جنرل قاسم سلیمانی کے قتل پر تین روزہ سوگ کا اعلان کر دیاہے اور کہاہے کہ قاسم سلیمانی کے قتل کا بدلہ لیا جائے گا ۔ ان کا کہناتھا کہ جنرل قاسم کی موت تلخ ہے لیکن فتح تک ہماری جدو جہد جاری رہے گی ، دشمنوں کی زندگیاں مزید تلخ بنا دیں گے ، سخت ترین انتقام جنرل قاسم کے قاتلوں کا منتظر ہے ۔

یاد رہے کہ عراق کے دارالحکومت بغداد کے ایئرپورٹ پرامریکا کی جانب سے راکٹ حملے کیے گئے، جس کے نتیجے میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔ راکٹ حملے میں ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا پاپولرموبلائزیشن فورس (پی ایم ایف) کے ڈپٹی کمانڈرابومہدی المہندس بھی جاں بحق ہوگئے۔پینٹاگون کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جنرل قاسم سلیمانی کوڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایت پرمستقبل میں ایران کی جانب سے حملوں کو روکنے کے لیے ہلاک کیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com