شہریت کا متنازع قانون: جاوید جعفری مودی سرکار پر برس پڑے

لاہور(ویب ڈیسک) بالی ووڈکے مشہور اداکارجاوید جعفری نے مودی سرکارکی جانب سے نافذ کیے جانے والے شہریت کے متنازع بل پرکڑی تنقید کی ۔
تفصیلات کے مطابق :مودی سرکار کی جانب سے نافذ کیے جانے والے شہریت کے متنازع ترمیمی بل کواپوزیشن سمیت دیگر سماجی حلقوں کی جانب سے سخت مخالفت کا سامنا ہے مگر بھارتی صدر کی جانب سے بل کی منظوری کے بعد ملک بھرمیں حکومت مخالف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ جس کے بعد دہلی کی جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طالبعلموں کی جانب سے بل کی مخالفت میں کیے جانے والے مظاہرے اور جوابی کارروائی میں دہلی پولیس کے طالبعلموں پر تشدد نے دنیا بھر کی توجہ کھینچ لی ہے اوراس تشدد کے بعد بھارت میں مظاہروں میں شدت دیکھنے میں آئی۔ شہریت کے متنازع ترمیمی بل کیخلاف نہ صرف بھارت میں موجود مسلم اقلیتیں احتجاج اورمظاہرے کررہی ہیں بلکہ بالی ووڈ اداکار وں نے بھی اس بل کے خلاف سخت ردعمل دیا ہے۔
حال ہی میں بالی ووڈ کےمشہور مسلمان اداکارجاوید جعفری نے مودی حکومت کو اآڑے ہاتھوں لیتے ہوئےانہوں نے اپنی تقریرکا آغازاس شعرسے کیا ’ہم آہ بھی کرتے ہیں تو ہوجاتے ہیں بدنام، وہ قتل بھی کرتے ہیں تو چرچا نہیں ہوتا۔‘ جاوید جعفری نے جامعہ اسلامیہ کے طالبعلموں کی بہادری کوسراہتے ہوئے کہا کہ ان نوجوانوں کی بہادری ہی ہمارے ملک کی طاقت ہے۔ شوکے دوران متنازع شہریت کے بل کی مخالفت کرنے کی وجہ سے شو سے باہر کرنے پرانتظامیہ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ حالانکہ انتظامیہ نے انہیں شو سے نکالنے کی وجہ نہیں بتائی لیکن ہم سب جانتے ہیں کہ کس وجہ سے انہیں نکالا گیا۔
ادکار نے مزید کہا کہ یہ ملک ایسے نہیں بنا ہے بلکہ کئی لوگوں نے اس کیلئے قربانیاں دی ہیں اور وہ قربانیاں کہیں نہ کہیں ہمارے خون میں آئی ہیں ہمیں کب تک چپ رکھوگے۔ جاوید جعفری نے بھارت کے اندرونی مسائل بیان کرتے ہوئے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اس وقت معاشی و اقتصادی بحران اوربے روزگاری سمیت مختلف مسائل کا شکار ہے پہلے ان مسائل کو تو حل کرلو، ہندو مسلمانوں کو آپس میں لڑوانے میں لگے ہو۔ جاوید جعفری نے مودی حکومت سے کہا یہ کھیل بند کروبات کروکہ آگے کیا کرنا ہے لوگوں کو روٹی، کپڑا مکان دو۔ آپ نے کہا کانگریس کرپٹ پارٹی تھی چلومان لیا لیکن آپ کیا کررہے ہو۔ آپ آکر سب سے بات کریں کہ ہم اسکول بنائیں گے، تعلیم کے فروغ، صحت اور بے روزگاری کے خاتمے کے لیے کام کریں گے لیکن آپ آکر سیدھا بولتے ہیں ہم مندر بنائیں گے، اور کچھ ہے نہیں کیا بنانے کے لیے، ملک کو بناؤ۔ اداکار جاوید جعفری نے شہریت کے متنازع ترمیمی بل کو نہایت خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ بل بھارتی آئین کے بالکل خلاف ہے۔ بہت ہی شرمندگی کی بات ہے کہ آپ نے ایک اقلیت کو بالکل ہی نظرانداز کردیا جب کہ باقیوں کو آپ شہریت دے رہے ہو۔
جاویدجعفری نے اپنی تقریر کا اختتام بھارتی شاعر راحت اندوری کے اس شعر سے کیا
لگے گی آگ تو آئیں گے گھر کئی زد میں
یہاں پہ صرف ہمارا گھر تھوڑی ہے
سب ہی کا خون ہے شامل یہاں کی مٹی میں
کسی کے باپ کا ہندوستان تھوڑی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com