عمران خان کے فیصلے نے سب کو ششدر کر دیا

اسلام آباد…….عمران خان کے فیصلے نے سب کو ششدر کر دیا

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ فرانس سے تعلقات ختم کرنے کے معاملے پر امت مسلمہ سے مشاورت کریں گے اور اس سلسلے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو اسلامی ممالک سے رابطے کرنے کا بھی ٹاسک دے دیا ہے۔ شاہ محمود قریشی اسلامی تعاون تنظیم کے ممالک سے رابطوں کے بعد وفاقی کابینہ کو بھی آگاہ کریں گے۔ گزشتہ دنوں فرانس میں شائع کئے جانے والے گستاخانہ خاکوں کے معاملے پر تعلقات ختم کرنے کے لئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست پر عدالت نے معاملہ کابینہ اجلاس میں زیر بحث لانے کی ہدایت کی تھی اور عدالت نے عمل درآمد رپورٹ کل طلب کر رکھی ہے.وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھ اکہ اپوزیشن عوام کی جانوں سے کھیل رہی ہے اور بالکل ہی غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہی ہے اور عوام کو بتایا جائے کہ ان کے جلسوں سے وبا پھیل رہی ہے۔ کابینہ نے وبا کی دوسری لہر کے پیش نظر کیسز میں اضافے اور اپوزیشن کے جلسوں پر تشویش کا اظہار کیا۔ اجلاس کے دوران وفاقی کابینہ نے چیئرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ اور ایم ڈی ہاوس بلڈنگ فنانس کارپوریشن کی تعیناتی کی منظوری بھی دی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com