پی ٹی آئی کی حکومت آئی ایم ایف کے سامنے بے بس

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے سامنے بے بس ہوگئی ۔ بجلی اور گیس مزید مہنگی کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے نے ایک نئی رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان کو توانائی کے شعبہ میں لائن لاسز میں کمی لانا ہو گی،آئی ایم ایف کے مطابق بجلی کے ریٹ میں فوری ایڈجسمنٹ کرنا ہو گی، جس کی وجہ سے بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2023ء تک گردشی قرضے میں اضافہ صفر کرنے کا پلان تیار کیا گیا ہے، دو پاور پلانٹس کی نجکاری جون تک مکمل کی جائے گی۔ جبکہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) میں بلیک لسٹنگ کے خدشات برقرار ہیں جس سے بیرونی فنڈنگ متاثر ہو سکتی ہے۔ اینٹی منی لانڈرنگ اور دہشتگردوں کی معاونت روکنے کیلئے اقدامات کو تیز کرنا ہوگا۔

آئی ایم ایف نے رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ پاکستان نے ایکشن پلان اہداف پر عمل کیلئے جون تک مہلت مانگی ہے ، پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے اقدامات تیز کرنے کی ضرورت ہے۔ رپورٹ کے مطابق حکومت کو توانائی کے شعبہ میں اصلاحات کے عمل کو تیز کرنا ہو گا، پیداوار بڑھانے کیلئے مزید اقدامات کی ضرورت ہے، پاکستانی کو مالیاتی استحکام اور ٹیکس سسٹم میں بہتری کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے، حکام گورننس کو بہتر کرنے اور سرمایہ کاری لانے کیلئے اقدامات کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com