اگر وزیراعلیٰ تبدیل ہوتے ہیں تو وزیراعظم کے حکم کی تعمیل کریں گے

لاہور(ویب ڈیسک) پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کے ناراض گروپ کے رکن سردار شہاب کا کہنا ہے کہ اگر وزیراعلیٰ پنجاب تبدیل ہوتے ہیں تو وزیراعظم کے حکم کی تعمیل کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے ناراض گروپ نے ایک اور قدم اٹھاتے ہوئے وزارت اعلیٰ کی تبدیلی کی صورت میں اپنا فیصلہ سنا دیا۔ سردار مہتاب نے واضح کر دیا کہ اگر وزیراعلیٰ کی تبدیلی ہوتی ہے تو ہم وزیراعظم کے حکم کی تعمیل کریں گے ، وزیراعظم پنجاب کے لیے جس کو بھی نامزد کریں گے ہمیں قبول ہو گا۔غضنفر عباس چھینہ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہم بالکل ناراض ہیں کیونکہ ہمیں فنڈز نہیں مل رہے جلد مشاورت میں تمام چیزیں طے کر لیں گے ، ہم سے اپوزیشن سمیت کسی اور جماعت نے رابط نہیں کیا ، اگر فنڈز نہ ملے تو پھر مستقبل بارے سوچنا پڑیگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com