پاکستان سے محبت میرا کُل اثاثہ ہے ترجمان اورسیز پاکستانی عاصم ملک

لاہور: اورسیز پاکستانیز کے ترجمان عاصم ملک کو دبئی میں ایوارڈ سے نواز دیا گیا انکو یہ ایوارڈ انکی خدمات کے حوالے سے پیش کیا گیا انکا کہنا تھا پاکستان سے محبت میرا کُل اثاثہ ہے اور میں پاکستان کے نوجوانوں کو بھی دبئی ایکسپو میں مدعو کرنا چاہتا ہوں تاکہ وہ بھی یہاں آکر اپنے کاروبار بڑھا سکیں انوسٹرز سے مل سکیں اسی سلسلے میں جلد پاکستان آ کر میں پاکستان کی تمام یونیورسٹیوں کے طلباء سے ملاقات بھی کروں گا تاکہ انکو بھی ایسی سرگرمیوں سے آگاہ کر سکوں اور جہاں تک ہو سکے انکو موقع فراہم کر سکوں انک امزید کہنا تھا پاکستان میں ٹیلنٹ کی بہت فراوانی ہے لیکن انکو اس طریقے سے آگاہی نہیں دی جاتی لیکن اب ہم اس کا آغاز کریں گے میں دبئی حکومت سے بھی اس سلسلے میں رابطے میں ہوں تاکہ پاکستانی ہونہار نوجوانوں کو پروموٹ کی اجائے تاکہ پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھے مجھے جس ایوارڈ سے نوازا گیاہے وہ میں پاکستان کی محبت کے نام کر تا ہوں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com