معروف اداکار نعمان اعجاز کی ہمایوں سعید پر کڑی تنقید

لاہور(ویب ڈیسک) معروف اداکار نعمان اعجاز نے ہمایوں سعید پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ ایسے ہی کام کرتے رہے تو ایک دن اداکاری سیکھ جائیں گے۔
نعمان اعجاز پاکستانی شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکاروں میں سے ہیں اس کے باوجود مداحوں کی جانب سے ہمایوں سعید پر تنقید پسند نہیں کی گئی الٹا انہوں نے نعمان اعجاز پر جوابی تنقید کے نشتر چلا دیئے۔یہ سارا معاملہ ایک ویڈیو سے شروع ہوا جس میں اداکار نعمان اعجاز اور ہدایتکار واسع چوہدری مختلف اداکاروں سے متعلق بات چیت کر رہے ہیں، اس دوران نعمان اعجاز نے کہا کہ انہوں نے انٹرنیٹ پر ہمایوں سعید کا ایک کلپ دیکھا تو انہیں محسوس ہوا کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اداکار بہت کچھ سیکھ جاتے ہیں مگر ہمایوں ایسا نہیں کر پائے۔ نعمان نے یہیں پر بس نہیں کیا بلکہ مزید کہا کہ ہمایوں سعید ایک دن حادثاتی طور پر اداکاری سیکھ ہی جائیں گے، انسان کو نا امید نہیں ہونا چاہیئے۔
ویڈیو میں عدنان صدیقی سے متعلق سوال پر نعمان اعجاز نے کہا کہ وہ بھی ہمایوں کے پیشوا اور انہی کے نقش قدم پر چل رہے ہیں، انہیں اس عمر میں بھی کامیابی ملی ہے تو اچھی بات ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com