بھارتی فوج نے ایک بار پھر ایل او سی پر اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی گاڑی پر ہی فائرنگ کردی تاہم افسران بال بال بچ گئے۔
Indian Army resorted to unprovoked fire in Chirikot Sector of #LOC. Indian troops deliberately targeted a United Nations vehicle with 2 Military Observers on board, enroute to interact with CFV victims in Polas Village in Chirikot Sector. It must be noted that the UN (1/4) pic.twitter.com/9MB0uLpq6d
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) December 18, 2020
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی پر چڑی کوٹ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی اور جان بوجھ کر اقوام متحدہ کی گاڑی کو نشانہ بنایا جس میں اقوام متحدہ کے دو فوجی مبصرین موجود تھے جو سیز فائر خلاف ورزیوں سے متاثرہ افراد سے ملنے پولاس گاؤں جارہے تھے۔
…Such illegal and unlawful acts against all established international norms, signify mal-intent of Indian Army to target not only innocent civilians residing along the Line of Control but #UN Peace Keepers as well. This act only goes to show Indian Army’s complete (3/4)
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) December 18, 2020
بھارتی فوج کی فائرنگ سے اقوام متحدہ کی گاڑی کو نقصان پہنچا تاہم گاڑی میں موجود اقوام متحدہ کے دونوں فوجی مبصرین محفوظ رہے جنہیں پاک فوج نے بحفاظت راولاکوٹ منتقل کیا۔
…disregard to principles enshrined in UN Charter. It is indeed a new low for Indian Army. Pakistan Army stands in solidarity with #UNMOGIP officials and appreciates the selfless services rendered by all members of UNMOGIP in discharge of their UN mandated duties. (4/4)
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) December 18, 2020
آئی ایس پی آر کے مطابق اقوام متحدہ کی گاڑیاں واضح طور پر دور سے بھی پہچانی جاتی ہیں اور ان پر یو این لکھا دور سے بھی نظر آجاتا ہے، اس کے باوجود انہیں نشانہ بنایا گیا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق بھارتی فوج کی یہ حرکت غیرقانونی، غیر اخلاقی اور فوجی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے، بھارتی فوج ایل او سی پر بے گناہ شہریوں کے بعد اب یو این امن فوج کو بھی نشانہ بنانے پر اتر آئی ہے، اس کا یہ اقدام نہ صرف اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی ہے بلکہ انتہائی گھٹیا حرکت ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج اقوام متحدہ مبصرین سے اظہار یکجہتی کرتی ہے، پاک فوج نے ہمیشہ فوج مبصرین کومکمل احترام دیا اور انہیں دی گئی ذمہ داریوں میں کبھی خلل نہیں ڈالا۔
Nation venerates supreme sacrifice of Lance Naik Muhammad #Mehfooz Shaheed, Nishan-e- Haider @ Wagah Border in 1971. His courage and extremely daring actions in battlefield are a sublime precedent worth emulating by all defenders of motherland. #OurMartyrsOurHeroes
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) December 17, 2020
قبل ازیں ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ نے بھی بتایا کہ لائن آف کنٹرول کے پولس سیکٹر پر بھارتی فوج نے اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان تو نہیں ہوا تاہم یو این او کی گاڑی کو نقصان پہنچا جب کہ یو این کے افسران نے پاک فوج کی چیک پوسٹ میں پناہ لی۔