حرامانی کے رقص کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

ادکارہ حرامانی کے رقص کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔

تفصیلات کے مطابق : اداکارہ و میزبان حرا مانی کا شمار پاکستان ڈراماانڈسٹری کی چلبلی اداکاراؤں میں ہوتا ہے جو اپنی صاف گوئی کے لیے بھی مشہور ہیں۔ اداکارہ حرا کئی انٹرویوز میں کہہ چکی ہیں کہ وہ بالی ووڈ فلموں اور ڈراموں کی بہت بڑی مداح ہیں اور انہیں فلمیں دیکھنا بہت پسند ہے۔ سوشل میڈیا پر اداکارہ حرا کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ بالی ووڈ کی سپر ہٹ فلم’’ہم آپ کے ہیں کون‘‘کے مشہور گانے ’’مائی نی مائی‘‘ پر رقص کرتی نظر آرہی ہیں۔ یہ گانا بالی ووڈ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ اورسلمان خان پر فلمایا گیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com