سابق صدر نے سزائے موت کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

لاہور(ویب ڈیسک) سابق صدرپرویز مشرف نے خصوصی عدالت کافیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدرپرویز مشرف نے خصوصی عدالت کافیصلہ کالعدم قراردینے کی استدعا کردی،اپیل میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ خصوصی عدالت نے ٹرائل مکمل کرنے میں آئین کی 6 مرتبہ خلاف ورزی کی،انصاف کاقتل نہ ہواسی لئے مقررہ قانونی مدت میں اپیل دائر کی ،اپیل میں کہاگیاہے کہ خصوصی عدالت کے 17 دسمبر کے فیصلے سے غیر مطمئن ہوں ،سلمان صفدرنے 65 صفحات پر مشتمل اپیل سپریم کورٹ میں دائر کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com