ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ اور صندل خٹک رنگے ہاتھوں پکڑی گئیں

لاہور(ویب ڈیسک)ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ اور صندل خٹک مشکلات کا شکار دبئی حکومت نے ڈی پورٹ کرکےپاکستان واپس بھیج دیا۔
تفصیلات کے مطابق : حریم شاہ اور صندل خٹک کو دبئی میں سائبر کرائم کیس میں گرفتار کیا گیا تھا اور چند روز جیل میں رکھا گیا تھا جس کے بعد انہیں پاکستان واپس بھجوا دیا گیا،حریم شاہ اور صندل خٹک کے حوالہ سےملنے والی دستاویزات اور ٹکٹ کے حوالہ سے کنفرم کرنے کی کوشش کررہا ہے کہ وہ مصدقہ ہیں یا غیر مصدقہ، تاہم اطلاعات ہیں کہ انہیں دبئی حکام نے پاکستان واپس بھجوا دیا ہے.۔

حریم شاہ اور صندل خٹک دونوں دبئی میں منشیات بھی سمگل کر رہی تھیں،تا ہم اس بارے میں حتمی کچھ نہیں کہا جا سکتا، حریم شاہ کو ڈی پورٹ کرنے کی خبر کوکنفرم کر رہا ہے جیسے ہی کنفرم ہو گی، قارئین کو آگاہ کر دیا جائے گاحریم شاہ خود کو پاکستانی اور پی ٹی آئی کی کہتی ہیں تا ہم انہوں نے سوشل میڈیا پر تحریک انصاف کے خلاف ایک محاذ بنایا ہوا ہے ، حریم شاہ روزانہ ٹویٹ کر کے پھر ڈیلیٹ کر دیتی ہے، کہتی ہے عمران خان کو دھمکی نہیں دی لیکن تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف شاید مریم نواز اتنے ٹویٹ نہیں کرتی تھی جتنے حریم شاہ کے اکاؤنٹ سے ہوتے ہیں اس کے باوجود پنجاب حکومت کے فیاض الحسن چوہان حریم شاہ سے رابطے میں ہیں.سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کے طیارے سے چوری کرنے اور بعد میں معافی مانگنے والی ٹک ٹاک گرل حریم شاہ دفتر خارجہ کے کمیٹی روم میں پہنچ گئی تھی جس کا سوشل میڈیا پر چرچاہوا، ٹویٹر پر ویڈیو جاری ہونے کے بعد وزیراعظم ہاؤس نے نوٹس لیا ہے اور تحقیقات کا حکم دیا تھا تا ہم تحقیقاتی رپورٹ ابھی تک سامنے نہیں آ سکیغیر سنجیدہ خاتون حریم شاہ وزارت خارجہ کے اہم کمیٹی روم میں کیسے پہنچیں ؟ کس کے ساتھ گئیں ؟ اس کا ذمہ دار کون ہے سوالات اٹھ گئے، وزیراعظم ہاؤس کے نوٹس لینے کے بعد تحقیقات کا آغاز کیا گیا تھا تا ہم کیا تحقیقات ہوئیں اور کس کو ذمہ دار ٹھہرایا گیا کچھ معلوم نہ ہو سکاحریم شاہ کی ویڈیو جاری ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق پر انگلیاں اٹھی تھیں،صارفین کا کہنا ہے کہ وزارت خارجہ کمیٹی روم میں حریم شاہ کو لے جانے میں نعیم الحق کا ہاتھ ہو سکتا ہے تاہم تحقیقات کے بعد سب سامنے آئے گا.سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فرحان ورک نے ٹویٹر پر کہا کہ جو بھی حریم شاہ کو ایسی حساس جگہوں پر لے کر گیا اس کی تفتیش کی ضرورت ہے۔ اگر حریم شاہ جا سکتی ہے تو معلوم نہیں کہ کون کون پہلے بھی ایسے جا چکا ہے؟ حریم شاہ کی تو ٹک ٹاک سے پتہ چلا۔ یہ انتہائی حساس نوعیت کا مسلہ ہے۔ اس کی مکمل چیکنگ کی ضرورت ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com