غزل
گئے زمانوں کی اِک صدا ہوں
ازل ابد کو میں جانتا ہوں
میں جمع کرتا تھا اپنے آنسو
گھٹا کی صورت برس پڑا ہوں
جہاں محبت نے سرزنش کی
ادب سے خاموش ہوگیا ہو
یہ شاعری ہے مرا عقیدہ
میں میرؔ و غالبؔ کو مانتا ہوں
ہے کتنے پانی میں یہ زمانہ
میں اِس کی اوقات جانتا ہوں
(وسیم عباس)