وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ملاقات،سیاسی صورتحال اورجنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے امور پر تبادلہ خیال

لاہور6 نومبر: وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے آج وزیراعلیٰ آفس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی صورتحال او رجنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا-عثمان بزدار اور شاہ محمود قریشی نے اداروں کو متنازعہ بنانے کی مذموم مہم کی شدید مذمت کی-دونوں رہنماؤ ں نے اس عزم کااظہار کیاکہ اداروں کے خلاف ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا اورقومی اداروں کے وقار پر کوئی حرف نہیں آنے دیں گے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاکہ پاکستان کے ادارے سب کے لئے قابل احترام ہیں -مخصوص ایجنڈے کے تحت اداروں کو نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک امر ہے۔افراتفری پھیلانے کی کوشش کرنے والے عناصر دشمن کے ایجنڈے پر چل رہے ہیں۔ مایوسی کا شکار اپوزیشن عوام کو گمراہ نہیں کرسکتی۔جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں مختلف محکموں کے سیکرٹریز عوام کو سروسز فراہم کر رہے ہیں -جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کو انتظامی و مالیاتی لحاظ سے خود مختاری دی گئی ہے-جنوبی پنجاب کی ترقی و خوشحالی کے لئے مختص فنڈز کسی اور مقصد کیلئے ا ستعمال نہیں ہوں گے-وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ قومی اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔اداروں کے خلاف بیان بازی کرنے والے ملک و قوم کے خیرخواہ نہیں۔اپوزیشن اداروں کو متنازعہ بنا کر مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتی ہے۔جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا قیام تحریک انصاف کی حکومت کا بڑا اقدام ہے-ماضی میں جنوبی پنجاب کے لوگوں کو کھوکھلے نعروں سے بہلایا گیا۔سابق حکمرانوں نے جنوبی پنجاب کی ترقی کے نام پر لئے گئے فنڈ اپنے حلقوں پر لگائے۔انہوں نے کہاکہ جنوبی پنجاب کے عوام نے ترقی کے نام پر دھوکہ دینے والوں کو عام انتخابات میں بری طرح مسترد کیا۔تحریک انصاف کو جنوبی پنجاب میں شاندار مینڈیٹ ملا۔عوام کے دئیے گئے مینڈیٹ کی لاج رکھیں گے۔تحریک انصاف کی حکومت جنوبی پنجاب کے عوام سے کئے گئے وعدے نبھا رہی ہے۔ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام سے مقامی لوگوں کو ریلیف مل رہاہے۔رکن قومی اسمبلی زین قریشی بھی اس موقع پر موجود تھے-

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com