گریژن گالف اینڈ کنٹری کلب لاہور میں ’سپرنگ باکس‘ کا پہلا افتتاحی پروگرام

سپرنگ باکس کامیاب کاروباری حضرات، محب وطن پاکستانیوں, انٹرپرینورز اور پروفیشنلز کا حقیقی ترجمان بن گیا
مہمان خصوصی قاسم علی شاہ کو کلب کی ”لائف ٹائم ممبرشپ” پیش کی گئی،امجد اقبال امجدسی ای او سپرنگ باکس کا ممبران سے اظہا رتشکر

لاہور(نمائندہ خصوصی)سپرنگ باکس (Springboks) کلب,سپرنگ باکس رئیل اسٹیٹ کا بہترین اقدام ہے جو کامیاب کاروباری حضرات، محب وطن پاکستانیوں, انٹرپرینورز اور پروفیشنلز کا حقیقی ترجمان بن چکا ہے۔سپرنگ باکس کے سب آفسز دبئی،یوکے اور کینیڈا میں ہیں۔گزشتہ روز سپرنگ باکس کلب کا پہلا افتتاحی پروگرام گریژن گولف اینڈ کنٹری کلب لاہور میں منعقد ہو جس میں مہمان خصوصی معروف موٹیویشنل سپیکر,ٹرینر اور عظیم انسان قاسم علی شاہ تھے۔سپرنگ باکس کلب انتظامیہ کی جانب سے قاسم علی شاہ کو کلب کی ”لائف ٹائم ممبرشپ” بھی دی گئی۔پروگرام میں اسٹیج سیکرٹری کے فرائض ایم ڈی کلب ساجد بھٹو نے ادا کیے۔ سپرنگ باکس کلب کے اس پروگرام میں ملک کی معروف پروفیشنلز و کاروباری شخصیات نے شرکت کی اور ملک و قوم کی خدمت, کاروبار کے فروغ،نئے آئیڈیاز کو نافذکرنا اور ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے لائحہ عمل ترتیب دیا گیا۔
امجد اقبال امجد (سی ای او سپرنگ باکس رئیل اسٹیٹ و سپرنگ باکس کلب)۔صابر بخاری سینئر جرنلسٹ،ساجد بھٹو (ایم ڈی سپرنگ باکس رئیل اسٹیٹ و سپرنگ باکس کلب) اور عمائلہ سلطان (ڈائریکٹر سپرنگ باکس رئیل اسٹیٹ و سپرنگ باکس کلب) نے معزز ممبران کو کلب کے اغراض و مقاصد سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔امجد اقبال امجد (سی ای او سپرنگ باکس رئیل اسٹیٹ و سپرنگ باکس کلب) کا کہنا تھا کہ آئیں آپ بھی سپرنگ باکس کلب کی ممبر شپ حاصل کریں اور اپنے لمحات کو باعمل,بامقصد اور پرمسرت بنا کر اپنی زندگی کو کامیاب بنائیں۔

معزز کلب ممبران میں سے ڈاکٹر محمد کامران,ممبر وزیر اعظم ٹاسک فورس فار ٹوارزم،عمران علی گورائیہ سینئر سیاسی رہنما,,ایکس منسٹر فار ٹوارزم،ڈاکٹر محمد ثاقب,ایسوسی ایٹ پروفیسر شیخ زید ہسپتال،عاصم شہزاد چودھری,وائس پریزیڈنٹ یو بی ایل،مقصود بٹ,سینئر وائس پریزیڈنٹ فنکنشنل لیگ و سی ای او عروج ٹیکسٹائل کمپنیز،عمران لودھی مینجر اسٹیٹ لائف و ڈائیریکٹر رئیل اسٹیٹ،سجاد چھٹہ گولڈن رئیل اسٹیٹ،بابر عزیز بھٹی سی ای او دبئی کمپنی،عدنان چودھری گولڈن رئیل اسٹیٹ،انجینئر راؤ کاشف کنٹری مینجر اوپل لائٹنگ،پرنس اقبال گورایہ سی ای او پریمیئر ایم کیپٹل رئیل اسٹیٹ کمپنی،عبداللطیف صدر پریس کلب خانیوال،عابد احمد بھٹہ پروفیشنل ٹرینر یوکے،حسیب اعجاز سینئیر کالمسٹ و جرنلسٹ،وسیم سرفراز سی ای او ٹریول اینڈ ٹرانسپورٹ،حافظ محمد علی لیکچرر پنجاب ورکرز ویلفیئر بورڈ،سہیل اکرم بزنس مین،ڈاکٹر ملک عمر ڈائریکٹر ایڈمن کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی,مس سندس سی ای او ایونٹ مینجمنٹ کمپنی،مس سمیرا پنجاب فوڈ اتھارٹی,مس عمارہ ارشد،محمد وقار،سید آصف محمود,خضر حیات,ناصر محمود,ثناء میر,ملک وقاص حنیف,مس مائیدہ راو,جرنلسٹ,مس شیبا,اسسٹنٹ مینجر ایس بی سی نے تقریب میں شرکت کی جنہیں موقع پر سپرنگ باکس کلب کی ممبرشپ فارم سے بھی نواز گیا۔ملک و قوم کی خدمت کیلئے کلب کے تمام ممبرز ساتھ ملکر چلنے کے لئے پرعزم نظر آئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com