فردوس عاشق اعوان اپوزیشن لیڈر شہباز شریف پر برس پڑیں

اسلام آباد: وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ اگر شہباز شریف سچے ہوتے تو عدالت سے رجوع کرنے میں چھ ماہ کیوں لگاتے؟۔

تفصیلات کے مطابق : وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ شہبازشریف اپنے بچھائے جال میں خود پھنس چکے ہیں، برطانیہ کی عدالتوں کو بھی پتہ چلے گا کہ ان کی اصلیت اورحقیقت کیاہے۔ قوم کا سوال ہے کہ آپ سچے ہوتے تو عدالت سے رجوع کرنے میں چھ ماہ کیوں لگاتے۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ شہباز صاحب! میڈیا پراثرانداز ہونا آپکا وطیرہ رہا ہے۔ جھوٹی خبروں سے مخالفین کی بدنامی اور کردار کشی کرانا آپ کی شناخت اور خاصہ ہے، آپ کے دور میں ایک اخبار کا دو صفحات تک سمٹ جانا قوم کو بھولا نہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com