صندل خٹک اورحریم شاہ بڑی مصیبت میں پھنس گئیں

لاہور(ویب ڈیسک)‌ ٹک ٹاک گرل صندل خٹک اورحریم شاہ بڑی مصیبت میں پھنس گئیں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ایف آئی اے نے تحریری جواب عدالت میں جمع کروادیا۔

تفصیلات کے مطابق ؛ لاہور کی مقامی عدالت میں صندل خٹک کی ایف آئی اے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،درخواست گزار کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ ایف آئی اے کی جانب سے طلبی کے نوٹس بھیج کر ہراساں کیا جارہا ہے۔ ٹک ٹاک گرل صندل خٹک اورحریم شاہ کےخلاف وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے جواب جمع کروادیا، انسپکٹرمنعم بشیرچودھری نے حریم شاہ اورصندل خٹک سے متعلق جواب جمع کروایا۔انسپکٹر ایف آئی اے منعم بشیر نے کہاکہ صندل خٹک اورحریم شاہ کےخلاف صحافی نے ایف آئی اے پنجاب کودرخواست دی،صندل خٹک اورحریم شاہ کو5مرتبہ پیش ہونے کیلئے نوٹس جاری کئے گئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com