آٹا چینی سکینڈل،وفاقی کابینہ نے انکوائری کمیشن کو مزیدمہلت دیدی

لاہور(ویب ڈیسک)وفاقی کابینہ نے آٹا چینی سکینڈل کی تحقیقات کے معاملے پر انکوائری کمیشن کو 3 ہفتوں کی مہلت دیدی ہے۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں چھوٹا کاروبار کرنے والوں کیلئے 75 ارب روپے کے پیکج کی منظوری دی گئی، تین ماہ کا بجلی کا بل بھی معاف ہوگا۔ اجلاس میں 9 مئی تک لاک ڈاؤن کے قومی رابطہ کمیٹی کے فیصلے کی توثیق بھی کی گئی،تفصیل کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ اجلاس میں 13 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا اور متعدد نکات کی منظوری دی گئی۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے لمیٹڈ کمپنیوں میں ڈائریکٹرز کی خالی اسامیوں پر نامزدگیوں کی منظوری بھی دی۔ کابینہ کو کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے اقدامات پر مفصل بریفنگ دی گئی۔
وفاقی کابینہ نے کورونا وائرس پر قائم قومی تعاون کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کی جبکہ ملک کی معاشی اور سیاسی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔اجلاس میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے صحافیوں اور صحافتی اداروں کی مالی امداد کے پیکج کی منظوری بھی دی گئی۔ وزیراعظم نے معاون اطلاعات عاصم سلیم باجوہ اور وزیر اطلاعات شبلی فراز کو پہلا ٹاسک سونپ دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com