ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

لاہور(ویب ڈیسک)ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، فیصل ایدھی ڈاکٹر کی ہدایت پر آئیسولیشن میں چلے گئے، ایدھی ذرائع کے مطابق وہ اس وقت اسلام آباد میں مقیم ہیں۔
فیصل ایدھی کا کہنا تھا ڈاکٹرز کے مطابق 10 سے 15 روز کے دوران کورونا کا شکار ہوا، بدھ کو بخار اور سر درد کی شکایت ہوئی، 3 روز تک یہی علامات رہیں، کل ٹیسٹ کرایا تھا، اب بظاہر کوئی علامت موجود نہیں لیکن ٹیسٹ مثبت آیا، ایک ہفتے تک سیلف آئسیولیشن میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔دوسری جانب وزیراعظم کے ذاتی معالج ڈاکٹر فیصل سلطان نے دنیا نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا فیصل ایدھی نے وزیراعظم سے چند روز پہلے ملاقات کی تھی، فیصل ایدھی کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آنے کے بعد وزیراعظم کو ٹیسٹ کرانے کی تجویز دوں گا، وزیراعظم عمران خان سے فی الحال اس معاملے پر کوئی بات نہیں ہوئی، وزیراعظم سے رابطے پر کورونا ٹیسٹ سے متعلق بات کروں گا۔
خیال رہے ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے کچھ روز قبل وزیراعظم سے ملاقات کر کے انہیں وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈز کے لئے ایک کروڑ روپے کا چیک پیش کیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com