کورونا وائرس پر قابو پانے کیلئے فیس بک نے بڑا اعلان کردیا

لاہور: (ویب ڈیسک) کرونا وائرس کی بیماری تیزی سے پھیل رہی ہے، اس پر قابو پانے کیلئے دن رات تگ و دو بھی جاری ہیں، تاہم فیس بک نے اس حوالے سے ایک بڑا فیصلہ کیا ہے۔ فیس بک کا کہنا ہے کہ پر اسرار بیماری سے متعلق غلط معلومات کو ہٹایا جائے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فیس بک حکام کا کہنا ہے کہ ہم عالمی سطح پر اس پراسرار وائرس سے متعلق غلط معلومات اور غلط طریقہ علاج پھیلانے والی پوسٹوں کو ہٹانے کے حوالے سے قدم اٹھائیں گے۔ فیس بک کی جانب سے اعلان اس وقت کیا گیا ہے جب جان لیوا کرونا وائرس کے حوالے سے عالمی ادارہ صحت نے بین الاقوامی سطح پر ہنگامی حالت نافذ کر دی ہے۔ فیس بک کا کہنا ہے کہ وہ ویڈیو شیئرنگ نیٹ ورک انسٹاگرام پر بھی غلط معلومات پھیلانے کے لیے استعمال کیے جانے والے ہیش ٹیگوں کو روکیں گے اور اس پر پابندی عائد کریں گے۔

فیس بک کے مطابق وہ کرونا وائرس کے بارے میں غلط مواد شیئر کرنے والے صارفین کو متنبہ بھی کریں گے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اقدام کمپنی کے موجودہ قواعد کے مطابق ہے جس میں انسان کو نقصان پہنچانے والے مواد کے پیشِ نظر اس طرح کے مواد کو ہٹایا جاتا ہے۔ جس طرح فیس بک نے سیاست اور دیگر امور کے بارے میں غلط معلومات ہٹانے کے حوالے سے ماضی میں اقدامات کیے، اسی طرح اب کمپنی کرونا وائرس کے بارے میں فیس بک پر شیئر کیے جانے والے غلط مواد کو ہٹائے گی۔ کمپنی کا مزید کہنا ہے توجہ ایسی پوسٹوں پر مرکوز ہے جو کرونا وائرس کے علاج کی حوصلہ شکنی کرتے ہیں اور اس وائرس سے نمٹنے کے لیے جھوٹی تجاویز پوسٹ کر رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com