جانے بچانے والا کروناوائرس سے جان کی بازی ہار گیا

وہ خبر جس نے سب کو رنجیدہ کر دیا گلگت بلتستان میں کورونا متاثرین کو طبی امداد دین والے ڈاکٹر اسامہ ریاض کی موت کی تصدیق کر دی گئی ہے۔
گلگت بلتستان کے وزیراعلی کے ترجمان رشید ارشد نے کہا ہے کہ دو دن وینٹی لیٹر پر رہنے کے بعد انتقال کر گئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ گلگت بلتستان حکومت نے ڈاکٹر اسامہ شہید کو قومی ہیرو کا درجہ دے دیا ہے۔
ترجمان کے مطابق اس وقت دو ہزار کے قریب ایران سے آئے زائرین قرنطینہ میں ہیں جبکہ اتوار کی شام تک کورونا مریضوں کی تعداد 71ہوچکی ہے۔
رشید ارشد نے بتایا کہ گلگت بلتستان میں روزانہ صرف 20 ٹیسٹ کرانے کی سہولت موجود ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com