کورونا وائرس،پنجاب میں میڈیکل ایمرجنسی نافذ

لاہور(ویب ڈیسک)پنجاب کابینہ نے کورونا وائرس کے مسلسل پھیلاؤ کے پیش نظر صوبے میں میڈیکل ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے، پنجاب حکومت بھی کورونا وائرس سے بچاوَ کے اقدامات کررہی ہے۔ مختلف ہسپتالوں میں آئسولیشن سینٹرز قائم ہیں۔ پنجاب کابینہ نے صوبے میں میڈیکل ایمرجنسی کی منظوری دے دی ہے۔ اس کے علاوہ کرونا وائرس کے خلاف اقدامات کیلئے ایک ارب روپے فنڈز کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔
دوسری جانب ترجمان محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر میں اس وقت کورونا کا کوئی کنفرم مریض زیر علاج نہیں، ابھی تک کسی مریض میں کورونا وائرس کی مکمل علامات ظاہر نہیں ہوئیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com