برخاست کئے گئے ورکرزمحکمے کا خاص سرمایہ ہے انکو نوکری پر بحال کیا جائے۔ نائب صدراویس بٹ

تفضیلات کیمطابق گذشتہ روز آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے عہدیدران صدر محمد جاوید اقبال اور نائب صدر اویس ڈارنے چئیرمین ایل ڈبلیو ایم سی نے مطالبہ کیا ہے کہ LWMCکے اوزپاک سائیڈ کے تمام فیز (آوٹ مال،سکندریہ،ویلنشیا)میں کام کرنے والے سنٹری ورکر، ڈرائیور،ہیلپر،سپروائزرجو کہ محکمہ کا خاص اثاثہ ہیں۔اور یہ تمام محکمہ کے لئے ان تھک محنت کرنے کے ساتھ ساتھ،عید الفطر،عید الاضحی،عید میلاد النبی،جشن آزادی،محرم الحرام،مون سون میں اور کرونا ء خطرناک وبا ء میں اپنے گھر بار کو چھوڑ کر رات دن سڑکوں پر محکمہ کی عزت کے لیے احسن طریقے سے ڈیوٹی سر انجام دیتے ہیں۔جبکہ ان مشکل حالات میں تمام اوزپاک سائیڈ کے سنٹری ورکر،ڈرائیور،سپروائزر کو بغیر اطلاع کے نوکری سے نکال باہر کیا گیا ہے۔اویس ڈار کا مزید کہنا تھا کہ یہ سب محکمے کا خاص سرمایہ ہے ان سب کو نوکری پر بحال کیا جائے اور ایل ڈبلیو ایم سی کے پے روپ پر لیا جائے۔تا کہ اسی جذبے کے ساتھ آگے بھی صفائی کے بہترین انتظامات کو یقینی بنایا جائے اورشہریوں کی شکایات کا بر وقت ازالہ کیا جائے۔انکا یہ بھی کہنا تھا کہ ادارہ شہریوں کی خدمت کے لیے دن رات کوشاں ہے۔شہریوں کی سہولت کے لیے شہر میں صفائی کے خصوصی اقدامات کیے گئے۔ صفائی ستھرائی میں کسی بھی قسم کا کوئی سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائے گا اور غفلت برتنے والے افسران کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی کی جائے گی۔ شہر بھر میں صفائی کے یکساں معیار کو یقینی بنایا گیا ہے اورشہر کو صاف رکھنے میں کو ئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔ شہری کوڑا کرکٹ کو ماحول دوست انداز میں تلف کرنے کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کے فراہم کردہ کنٹینرمیں ڈالیں۔ ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی کا کہنا تھا کہ شہری شکایات کی صورت میں ایل ڈبلیو ایم سی کی ہیلپ لائن 1139، کلین لاہور ایپ کا استعمال کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com