کورونا نے پوری دنیا میں تباہی مچادی؛ 95 ہزار سے زائد زندگیاں نگل گیا

لاہور(ویب ڈیسک)کورونا سے دنیا بھر میں تباہی پھیل گئی، مرنیوالوں کی تعداد 95 ہزار 732 ہو گئی، 16 لاکھ 4500 متاثر ہیں۔ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کو آئی سی یو سے جنرل وارڈ میں منتقل کر دیا گیا۔
دنیاکا ہر کونہ کورونا کی لپیٹ میں، اٹلی کورونا سے اموات کی تعداد کے حوالے سے سب سے آگے ہے جہاں 18,279 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ اسپین میں کورونا سے 15 ہزار 447 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ چین میں کورونا وائرس کے مزید 42 کیس سامنے آ گئے۔ صوبہ ہبئی میں ایک ہلاکت ہوئی ہے۔برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کو حالت بہترہونے پر آئی سی یو سے جنرل وارڈ میں شفٹ کر دیا گیا وہ اتوار سے لندن کے سینٹ تھامس ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ انھیں پیر کو انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں منتقل کیا گیا تھا۔ برطانیہ میں کورونا سے ہلاک افراد کی تعداد 7 ہزار 978 ہو گئی ہے۔
کورونا سے جرمنی میں 2 ہزار 607، فرانس میں 12ہزار 210، ایران میں 4 ہزار 110، ترکی میں 908 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ یورپی یونین کے وزرائے خزانہ نے کورونا وائرس سے متاثرہ یورپی ممالک کے لیے 500 ارب یوروکے امدادی پیکیج پر اتفاق کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com