مقبوضہ کشمیر میں بدترین کرفیو کا 144 واں روز

لاہور(ویب ڈیسک)‌ مقبوضہ کشمیر دنیا کی سب سے بڑی جیل بن گیا،144دن سے مقبوضہ وادی میں کرفیو برقرار ہے

تفصیلات کے مطابق :‌ مقبوضہ کشمیر میں جاری کرفیو کی وجہ سے عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں ۔ مقبوضہ وادی کو جیل میں تبدیل ہوئے ایک سو بیالیس دن گزرگئے۔ وادی میں تاحال انٹرنیٹ اور باہمی روابط کے دیگر ذرائع پر پابندی ہے۔ کرفیو کے باعث لوگ آج بھی بنیادی سہولتوں اور حقوق سے محروم ہیں۔ بھارتی قابض فوجیوں کی جانب سے نہتے کشمیریوں کو اذیت دینے کاسلسلہ جاری ہے۔ مقبوضہ وادی کے علاقوں میں نام نہاد سرچ آپریشن کے نام پر متعدد کشمیریوں کو گرفتار کرلیاگیا۔ گرفتاریاں پلوامہ، کلگام، سری نگر اور دیگر علاقوں سے کی گئیں۔م ارکیٹیں اور کاروبار زندگی معطل ہوکررہ گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com