کرونا وائرس کا خدشہ، عمرہ زائرین پر پابندی میں 31 مارچ تک توسیع

لاہور(ویب ڈیسک): کرونا وائرس کے خدشے کے باعث سعودی حکومت نے عمرہ زائرین پر پابندی میں 31 مارچ تک توسیع کردی ہے.
عالمی بینک نے جان لیوا وائرس سے نمٹنے کیلئے 12 ارب ڈالر پیکج کا اعلان کر دیا۔ دوسری جانب کرونا نے 80 ممالک میں پنجے گاڑ لیے، چین میں مزید 38 افراد ہلاکت کے بعد مرنے والوں کی تعداد 2 ہزار 981 ہو گئی۔ جنوبی کوریا میں 142 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ متاثرین کی تعداد 5 ہزار 328 ہو گئی جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 32 تک جا پہنچی، دنیا بھر میں کرونا سے ہلاکتوں کی تعداد 3 ہزار 168 ہو چکی ہے، 92 ہزار 883 افراد بیمار پڑے ہیں۔ ایران میں کرونا وائرس سے77 افراد ہلاک، 23 اراکین پارلیمنٹ سمیت2 ہزار 300 بیمار ہو گئے۔ وائرس کے پیش نظر 3 لاکھ فوجیوں کی خدمات طلب کر لی گئیں۔ ایران نے کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے اپنی جیلوں سے 54 ہزار سے زائد قیدیوں کو ضمانت پر رہا کر دیا۔ امریکی ریاست واشنگٹن میں کرونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 9 ہو گئی۔ برطانیہ میں مزید 12 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ ارجنٹینا میں کرونا وائرس کے پہلے کیس کی تصدیق ہو گئی، اسپین میں وائرس سے ایک شخص ہلاک ہو گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com