کرونا ریلیف فنڈ؛ مہوش اور ماہرہ نے عوام سے بڑی اپیل کردی

لاہور(ویبڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکاراؤں مہوش حیات اور ماہرہ خان نے وزیراعظم عمران خان کی طرف سے قائم کردہ کرونا ریلیف فنڈ میں عطیات دینے کیلئے عوام سے اپیل کردی۔
وزیراعظم کی اپیل پر ماہرہ خان نیاپنی ٹویٹ میں لکھا کہ میں اس فنڈ میں رقم دینے کا عہد کرتی ہوں۔ اداکارہ نے دوسرے لوگوں کو بھی اس کام کی ترغیب دیتے ہوئے لکھا جس کی جتنی بھی حیثیت ہو، اس کے عطیہ دینے سے فرق پڑے گا۔
ماہرہ کے علاوہ اداکارہ مہوش حیات نے بھی فالوورز پر وزیراعظم کے امدادی فنڈ میں عطیہ کرنے کی درخواست کی۔ مہوش نے لکھا کہ اس فنڈ میں عطیہ دینا ضروری ہے کیونکہ فرنٹ لائن میڈیکل اسٹاف کو کرونا وائرس سے لڑنے کے لئے حفاظتی سازوسامان کی ضرورت ہے بصورت دیگر صورتحال تیزی سے خراب ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com