جان لیوا کروناوائرس نے تباہی مچا دی ؛ مزید 57افرادہلاک

لاہور(ویب ڈیسک) چین میں جان لیوا کروناوائرس سےمزید57افرادہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ؛ ملک میں پراسرار وائرس کی ہلاکتوں کا سلسلہ تھم نہیں سکا اور کرونا سے مزید57افرادہلاک ہوگئے جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 361ہوگئی ہیں۔ چینی صوبےہوبئی میں مزید 2829 افراد میں کروناوائرس کی تصدیق ہوگئی ہے جس کے باعث مریضوں کی مجموعی تعداد17ہزار205ہوگئی ہے، ان میں سے 15 مریض ہانگ کانگ، 10 تائیوان اور 8 مکاؤ میں ہیں۔ ادھر فلپائن میں کروناوائرس سےپہلی ہلاکت ہوگئی ہے جو کہ چین سے باہر کسی ملک میں اس وائرس سے ہونے والی پہلی ہلاکت ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com