کورونانے تباہی مچادی؛ ملک بھر میں مریضوں کی تعداد 37 ہزار سے تجاوزکرگئی

لاہور(ویب ڈیسک)ملک بھر میں کورونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 37 ہزار 209 ہوگئی ہے جب کہ 803 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 13 ہزار 700 ٹیسٹ کیے گئے جس کے بعد کورونا کے مجموعی طور پر 3 لاکھ 44 ہزار 450 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 1430 نئے کیس سامنے آئے جس کے بعد مصدقہ کیسزکی تعداد 37 ہزار 209 ہوگئی۔ ان میں سے 10 ہزار 155 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 26 ہزار 260 ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں 13 ہزار 914، سندھ میں 14 ہزار 99، خیبر پختونخوا میں 5 ہزار 423، بلوچستان میں 2 ہزار 310، اسلام آباد میں 866، گلگت بلتستان میں 501 جب کہ آزاد جموں کشمیر میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 105 ہوگئی ہے۔پاکستان میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے 33 اموات ہوئیں، جس کے بعد ملک میں ہونے والی اموات کی تعداد 803 ہوگئی ہے جب کہ 300 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

کورونا وائرس اور احتیاطی تدابیر:
کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازہ کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلاکر بیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پر کوئی اثر نہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اور ہر ایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اور وہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com