کورونا نے ملک میں تباہی مچادی؛ 59 ہزار 151 متاثر

لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان میں کورونا کے متاثرین تیزی سے بڑھنے لگے، ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 59 ہزار 151 تک پہنچ گئی جبکہ ایک دن میں 28 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد ایک ہزار 225 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1446 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 21 ہزار 118، سندھ میں 23 ہزار 507، خیبر پختونخوا میں 8 ہزار 259، بلوچستان میں 3 ہزار 536، گلگت بلتستان میں 638، اسلام آباد میں ایک ہزار 879 جبکہ آزاد کشمیر میں 214 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک 4 لاکھ 99 ہزار 399 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 8 ہزار 491 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 19 ہزار 142 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ کئی مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 28 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد ایک ہزار 225 ہوگئی۔ سندھ میں 374، پنجاب میں 362، خیبر پختونخوا میں 416، گلگت بلتستان میں 9، بلوچستان میں 42 اور اسلام آباد میں 18 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ اب تک 462 ہسپتالوں میں قائم قرنطینہ مراکز مریضوں کا علاج جاری ہے، ان ہسپتالوں میں 7295 بیڈز کا بندوبست کیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com