کورونا مزید 8 زندگیاں نگل گیا؛ ملک بھر میں 143 اموات، 7481 افراد متاثر

لاہور(ویب ڈیسک)ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 7 ہزار 481 تک پہنچ گئی جبکہ مزید 8 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد 143 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 465 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں سب سے زیادہ 3391، سندھ میں 2217، خیبر پختونخوا میں 1077، بلوچستان میں 335، گلگت بلتستان میں 250، اسلام آباد میں 163 جبکہ آزاد کشمیر میں 48 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک 92 ہزار 548 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6416 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 1832 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 44 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے مزید 8 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 143 ہوگئی۔ سندھ میں 47، پنجاب میں 37، خیبر پختونخوا میں 50، گلگت بلتستان میں 3، بلوچستان میں 5 اور اسلام آباد میں ایک مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ اب تک 462 ہسپتالوں میں قائم قرنطینہ مراکز مریضوں کا علاج جاری ہے، ان ہسپتالوں میں 7295 بیڈز کا بندوبست کیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com