پاکستان میں کورونا سے 327 اموات؛14885 افراد متاثر

لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان میں کورونا وائرس کی وبا کا پھیلاؤ کم ہونے کا نام نہیں لے رہا، آئے روز ہلاکتیں اور مریضوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق وبا میں مبتلا مریضوں کی تعداد 14885 جبکہ ہلاکتیں 327 ہو چکی ہیں۔
اب تک ملک بھر میں 165911 افراد کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 8530 لوگوں کا ٹیسٹ کیا گیا، ان میں سے 806 افراد کا ٹیسٹ مثبت آیا جبکہ 26 اموات رپورٹ ہوئیں۔سرکاری اعدادوشمار کے مطابق 3425 افراد کورونا مرض سے مکمل صحتیاب ہو کر گھروں کو جا چکے ہیں۔ صوبہ پنجاب کی صورتحال سب سے خطرناک ہے جہاں کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ ہے۔
صوبہ پنجاب میں اس وقت 5827 افراد اس موذی مرض میں مبتلا ہو کر ہسپتالوں میں زیر علاج ہے۔ دیگر صوبوں کی بات کی جائے تو صوبہ سندھ میں 5291، اسلام آباد میں 297، صوبہ بلوچستان میں 915، خیبر پختونخوا میں 2160، آزاد کشمیر میں 65 جبکہ گلگت بلتستان کے 330 کنفرم کیس ہیں۔اموات کے لحاظ سے صوبہ خیبر پختونخوا کی صورتحال کشیدہ ہے جہاں 114 افراد اپنی زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔ صوبہ سندھ میں 92، صوبہ پنجاب میں 100، اسلام آباد میں 4، صوبہ بلوچستان میں 14 اور گلگت بلتستان میں اب تک 3 ہلاکتیں رپورٹ ہو چکی ہیں۔اس موذی سے صحتیاب ہونے والوں میں آزاد کشمیر کے 37، بلوچستان کے 176، گگت بلتستان کے 224، اسلام آباد کے 36، خیبر پختونخوا کے 562، صوبہ پنجاب کے 1427 اور صوبہ سندھ کے 963 شہری شامل ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com