ففروالی اللہ

بادشاہ خان                                                                   ففروالی اللہ
قارئین آج آپ کی توجہ اس خالق اور مالک کی جانب کرنا چاہتا ہوں جس نے یہ کائنات بنائی، انسان کی تخلیق کی،انسان کو اشرف المخلوقات قرار دیا، اپنی سب سے اچھی تخلیق قرار دیا،جو ہر چیز پر قادر ہے،زمین وآسمان کا مالک ہے، آج کرونا وائرس کی وجہ سے پوری دنیا پریشان ہے، تدبیریں اختیار کی جارہی ہیں، لاک ڈوان کی صورت حال ہے، میڈیا سوشل میڈیا ہر طرف اسی موذی وائرس کا شور ہے،مسلسل اموات کی اطلاعات ہیں،ٹھیک ہے تدابیر اختیار کی جائیں، لیکن اس صورت حال میں کیا دنیا کے انسانوں کے لئے اپنے بنانے والے کی طرف سے پیغام نہیں ہے؟ کیاجدید ٹیکنالوجی فیل نہیں ہوگی؟بڑے بڑے دعوی کرنے والے ممالک کہاں ہیں؟یہ کرونا وائرس  انسانی تخلیق ہے یا وباء؟ کیامیرے رب نے نہیں فرمایا کہ موت کے علاوہ ہر چیز کا علاج موجود ہے۔ سوال یہ ہے کہ انسان اپنے خالق کی طرف کب دوڑ کر جائے گا؟ کیا اب بھی وقت نہیں آیا کہ وہ اپنے رب کو راضی کرے؟دجالی دور کا آغاز ہوا چاہتا ہے، اس میں ان کا  ایمان باقی رہے گا جو اپنے رب کی طرف متوجہ ہونگے،اور اسی بارے میں اللہ نے قرآن مجید میں کئی جگہ ذکر فرماتے ہوئے کہا ہے،کہ میری طرف آو،میں ہی تمھارا مشکل کشا اور حاجت روا ہوں۔
اللہ تعالی کافرمان ہے: ”اللہ کی طرف دوڑو بے شک میں تمہارے لئے اللہ کی طرف سے کھلم کھلا ڈرانے والا ہوں سے (سورہ الذاریات)
 یہ آیت عظیم القرآن کی عظیم آیتوں میں سے ایک ہے، اس میں خوف اور امید کے معنی ہیں: خداتعالیٰ کا خوف، اور عظمت کا سہارا اس کے لئے ہے، کیوں کہ اس کے سوا کوئی قادر نہیں ہے، اس  سورہ اورآیت کی تفسیر میں سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما، مجاہد، قتادہ، ثوری رحمہ اللہ علیہم اور بہت سے مفسرین نے یہی کہا ہے کہ اللہ اس سورہ میں اپنے تخلیق کو متوجہ کرتے ہوئے فرماتا ہے کہ ”ہم نے آسمانوں کو اپنی قوت سے بنایا ہے اور ہم کشادگی والے ہیں اس کے کنارے ہم نے کشادہ کئے ہیں اور بیستون اسے کھڑا کر دیا ہے اور قائم رکھا ہے، زمین کو ہم نے اپنی مخلوقات کے لیے بچھونا بنا دیا ہے اور بہت ہی اچھا بچھونا ہے، تمام مخلوق کو ہم نے جوڑ اجوڑ اپیدا کیا ہے، جیسے آسمان زمین، دن رات، خشکی تری، اجالا اندھیرا، ایمان کفر، موت حیات، بدی نیکی، جنت دوزخ، یہاں تک کہ حیوانات اور نباتات کے بھی جوڑے ہیں یہ اس لیے کہ تمہیں نصیحت حاصل ہو تم جان لو کہ ان کا سب کا خالق اللہ ہی ہے اور وہ لاشریک اور یکتا ہے پس تم اس کی طرف دوڑو اپنی توجہ کا مرکز صرف اسی کو بناؤ اپنے تمام تر کاموں میں اسی کی ذات پر اعتماد کرو تو تم سب کو صاف صاف آگاہ کر دینے والا ہوں خبردار اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہرانا میرے کھلم کھلا خوف دلانے کا لحاظ رکھنا“۔
اسی آیت کی تشریح کئی اکابرین نے مختلف الفاظ میں کی ہے،ان میں سے چند آپ کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں امام الطبری ؒنے فرمایا:
خداتعالیٰ نے اپنے ذکر کا تذکرہ کیا: اے لوگو، خدا کے عذاب سے اس پر بھروسہ کرتے ہوئے، اس کے حکم پر عمل کرنا، اور اس کی اطاعت کے ساتھ کام کرنا (مجھے اس کی طرف سے آپ کی طرف سے انتباہ ہے)
القرطبی رح نے فرمایا:جب اقوام عالم کے تضادات اور ان کے نبیوں کا خاتمہ ہوا، تو اللہ تعالٰی نے اپنے نبی سے فرمایا کہ خدا کی دعائیں اور سلامتی ہوں: ان سے کہہ، اے محمد، یعنی اپنی قوم سے کہو: (تو خدا کی طرف بھاگ جاو: میں اس کی طرف سے واضح ہے) یعنی: اس کی اطاعت کے لئے اس کی سرکشی سے بھاگ جاؤ۔
حضرت ابن عباسؓ نے کہا: اپنے گناہوں سے توبہ کرکے خدا کی طرف بھاگ جاؤ۔
محمد بن عبد اللہ بن عمرو بن عثمان بن عفانؒ نے کہا: (تو خدا کی طرف دوڑو جاؤ)۔
حسین ابن الفضل ؒنے کہا: خدا کے سوا ہر چیز سے بچو اور جو دوسروں کے پاس دوڑ گیا وہ اس سے باز نہ آیا۔
ابوبکر الوراقؒ نے کہا: وہ شیطان کی اطاعت سے رحمان کی اطاعت کرنے میں دوڑ گئے۔
حضرت جنیدؒ نے کہا: شیطان نے باطل کا مطالبہ کیا، لہذا خدا کی طرف بھاگو، اور اس سے باز آؤ۔
ذوالنون المصری ؒنے کہا: جہالت سے علم کی طرف بھاگ جاؤ، اور شکریہ ادا کرنے کے لئے کفر سے بھاگ جاؤ۔
حضرت عمرو بن عثمانؒ نے کہا: اپنے پروردگار کے پاس بھاگ جاؤ۔
 خدا کے سامنے جو کچھ ہے اس سے بھاگ جاؤ، اور اپنی حرکتوں پر اعتماد نہ کرو۔
حضرت سہل بن عبد اللہؒ نے کہا: وہ اس چیز سے بھاگ گئے جو خدا کے سوا تھے۔
قارئین کیا اب بھی وقت نہیں آیا کہ ہم فتنوں سے اپنے رب خالق مالک کی جانب دوڑیں، اسے راضی کرلیں، فتنوں اور وباوٗں کے اس دور میں سورہ کہف اور قرآن مجید کی تلاوت کے ساتھ گھر میں بیٹھنا اسی میں فائدہ ہے، اور علماء کرام دنیاوئی تدابیر کے ساتھ اس کی جانب متوجہ کررہے ہیں، خدرا اس جانب بھی متوجہ ہوں توبہ استغفار کا در ابھی بھی کھلا ہے کہیں دیر نہ ہوجائے۔

Virus-free. www.avast.com

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com