وزیر اعلی کا بغیر پروٹوکول لاہور کے مختلف علاقوں کا رات گئے دورہ،میٹروبس کے بعض سٹیشن پر لائٹس کی بندش پربرہم

لاہور6نومبر:وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے بغیر پروٹوکول لاہور شہر کے مختلف علاقوں کا رات گئے دورہ کیا- وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے جیل روڈ، گلبرگ،شادمان،مزنگ، فیروز پور روڈ او ردیگر علاقوں میں شہری سہولتوں کاجائزہ لیا- وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے قذافی سٹیڈیم سے قرطبہ چوک تک میٹروبس سروس کے روٹ کا بھی معائنہ کیا- وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے میٹروبس سروس کے بعض سٹیشن پر لائٹس کی بندش پر برہمی کااظہار کیا اوروزیراعلیٰ نے تمام سٹیشنز اور میٹرو بس سروس کے روٹ پر لائٹس کو فنکشنل رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ بعض سٹیشن پر لائٹس کی بندش پر ذمہ دار عملے کے خلاف کارروائی کی جائے-وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے بعض علاقوں میں صفائی کی ناقص صورتحال پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ صفائی کے انتظامات کو مزید بہتربنایا جائے-صفائی کے انتظامات پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا- لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے حکام خود فیلڈ میں موجود رہیں اور صفائی کی صورتحال کاجائزہ لیں -وزیراعلیٰ نے کہاکہ سرکاری فرائض میں کوتاہی برداشت نہیں۔شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کر کے صفائی کی صورتحال،سٹریٹ لائٹس اوردیگر سہولتوں کا خود جائزہ لیا۔ آئندہ بھی اسی طرح سرپرائز وزٹ کروں گا اورشہری سہولتوں کے محکموں اور اداروں کو عوامی توقعات پر پورا اترنا ہو گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com