
لاہور(ویب ڈیسک) وزیر اعلی پنجاب نے آٹے بحران کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس طلب کر لیا، اجلاس آج ایوان وزیر اعلیٰ میں عثمان بزدار کی زیر صدارت ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق : اجلاس میں چیف سیکرٹری، سیکرٹری خوراک اور وزیر خوراک سردار عثمان بزدار کو بریفنگ دیں گے جس کے بعد وزیر اعلیٰ بریفنگ کی روشنی میں آئندہ اقدامات کی ہدایت جاری کریں گے۔
خیال رہے گزشتہ روز وزیر اعلی نے خود بھی صوبے کے مختلف شہروں میں آٹے کی صورتحال کا جائزہ لیا اور شکایات پر متعدد افیسر وں کو معطل کر دیا تھا۔