وزیر اعلی کو سندھ کے معروف لوک گلوکار علن فقیر مرحوم کا پورٹریٹ پیش کیا گیا،یہ دن منانے سے قومی یکجہتی کو فروغ ملے گا:عثمان بزدار

لاہور6  دسمبر:وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے سندھ کے ثقافتی دن پر سندھ کے عوام کو مبارکباد دی ہے – وزیر اعلی آفس میں سندھی ثقافت کے دن کے حوالے سے خصوصی تقریب منعقد ہوئی -وزیر اعلی عثمان بزدار مہمان خصوصی تھے-معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، سیکرٹری اطلاعات راجہ جہانگیر انور، لاہور آرٹس کونسل کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ثمن رائے اور دیگر شخصیات نے تقریب میں شرکت کی -تقریب میں وزیر اعلی عثمان بزدار، فردوس عاشق اعوان اور سیکرٹری اطلاعات کو سندھی اجرک کی چادریں پہنائی گئیں -وزیر اعلی عثمان بزدار کو سندھ کے معروف لوک گلوکار علن فقیر مرحوم کا پورٹریٹ بھی پیش کیا گیا -وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ سندھ کی ثقافت کا شمار دنیا کی عظیم اور قدیم ثقافتوں میں ہوتا ہے-سندھ کی ثقافت پاکستان کی ثقافت کی خوبصورتی ہے اور ہماری سب ثقافتیں سانجھی ہیں – سندھی ثقافت کا دن منا کر دلی خوشی ہوئی ہے -سندھ میں بسنے والے ہمارے بہن بھائی ہیں – پنجاب میں سندھ کی ثقافت کا دن منانے سے قومی یکجہتی کو فروغ ملے گا-انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کی مٹی آج ہم سے یکجہتی اور بھائی چارے کا تقاضا کرتی ہے – ہم نے مل کر مٹی کا قرض اتارنا ہے –

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com