صحافی کالونی میں ترقیاتی کاموں کیلئے خطیر رقم فراہم کی گئی ہے، ترقیاتی کاموں کو اپنی نگرانی میں مکمل کراؤں گا

 لاہور14 دسمبر:وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدارنے آج صحافی کالونی کے ایف بلاک کے ترقیاتی کاموں کا افتتاح کردیا-وزیر اعلی عثمان بزدار نے ترقیاتی کاموں کو بروقت مکمل کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ صحافی برادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے -سیکرٹری اطلاعات راجہ جہانگیر انور نے ایف بلاک کے ترقیاتی کاموں کے بارے میں وزیر اعلی عثمان بزدارکو بریفنگ دی- وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے صحافی کالونی ہربنس پورہ کے ایف بلاک کے ترقیاتی کاموں کے آغازکے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاہور کے شہریوں نے گزشتہ روز جلسے سے لا تعلق رہ کر انتہائی تدبر کا مظاہرہ کیا جس پر میں لاہور کے شہریوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں -زندہ دلان لاہور غیر قانونی سرگرمی کا حصہ نہیں بنے کیونکہ اپوزیشن کا یہ اکٹھ غیر قانونی اور غیر ذمہ دارانہ تھااورکورونا کی موجودہ صورحال کے تناظر میں اس اجتماع کا کوئی جواز نہ تھا-سب کو علم ہے کہ کورونا کے باعث اموات میں اضافہ ہو رہا ہے -ان حالات میں اجتماع کرنا کسی صورت مناسب نہیں – انہوں نے کہا کہ صحافی کالونی میں ترقیاتی کاموں کیلئے خطیر رقم فراہم کی گئی ہے – کالونی میں ترقیاتی کام دیکھ کر خوشی ہوئی ہے -ایف بلاک کے ترقیاتی کاموں کو اپنی نگرانی میں مکمل کراؤں گا- صحافی کالونی میں پھر آؤں گا اور مکمل ہونے والے کاموں کا جائزہ لوں گا- صحافی کالونی آپ کی طرح میرا بھی گھر ہے – صحافی کالونی کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے – انہوں نے کہا کہ صحافی برادری کے مسائل کے حل کے لئے فردوس عاشق اعوان کو ذمہ داری دی ہے -فردوس عاشق اعوان مسائل کے حل کے حوالے سے ٹھوس اقدامات اٹھا کر رپورٹ پیش کریں گی- انہوں نے کہا کہ صحافی کالونی کا فیز ٹو بھی شروع کریں گے – وزیر اعظم عمران خان نے ہر شہری کو صحت انصاف کارڈ دینے کا اعلان کیا ہے -پنجاب میں یونیورسل ہیلتھ کوریج کا پروگرام شروع کیا جا رہا ہے -50 فیصد آبادی کو رواں برس ہیلتھ کوریج فراہم کر دی جائے گی اور 2021 تک پنجاب کے ہرشہری کو ہیلتھ کور یج فراہم کریں گے -پاکستان ان چند ممالک میں شامل ہو گا جہاں تمام شہریوں کو ہیلتھ کور حاصل ہو گا-انہوں نے کہا کہ پنجاب کے ہر ضلع کے لئے علیحدہ ترقیاتی پیکیج تیار کر رہے ہیں – لاہور کی تعمیر و ترقی کے لئے اربوں روپے کا ترقیاتی پیکیج دیا ہے- لاہور کے لئے اعلان کردہ ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے پیشرفت ہو رہی ہے – ہم زبانی جمع خرچ نہیں کرتے بلکہ عوام کی ترقی و خوشحالی کے لئے حقیقی منصوبوں پر کام کرتے ہیں -لاہور کے ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام ہو گا اور شہریوں کو سہولتیں ملیں گی-صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری نے کہاکہ وزیر اعلی عثمان بزدار کی ذاتی دلچسپی سے صحافیوں کے کئی مسائل حل ہوئے ہیں – وزیر اعلی عثمان بزدار کے دور میں 14 برس سے قابض افراد کا قبضہ ختم کرایا گیا- موجودہ حکومت پروجرنلسٹ حکومت ہے-انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی عثمان بزدار نے صحافی برادری کے مسائل ہمیشہ ترجیحی بنیادوں پر حل کئے ہیں – ایف بلاک کے ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح پر وزیر اعلی عثمان بزدار کا شکریہ ادا کرتے ہیں – معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، کمشنر لاہور ڈویژن، ڈی جی ایل ڈی اے، صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری، سیکرٹری بابر ڈوگر، دیگر عہدیداران اور صحافیوں کی بڑی تعداد بھی اس موقع پر موجودتھی-

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com