وزیر اعلی عثمان بزدارکی لائن آف کنٹرول پرشہری آبادی پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کی شدید مذمت، شہید خاتون کے لواحقین سے ہمدردی و اظہارتعزیت

 لاہور22دسمبر:وزیر اعلی پنجاب سردارعثمان بزدارنے لائن آف کنٹرول پرشہری آبادی پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کی شدیدمذمت کی ہے-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے شہید خاتون کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاکی-انہوں نے کہاکہ بھارت شہری آبادی کو نشانہ بنا کر عالمی قوانین اور انسانی حقوق کی دھجیاں اڑا رہا ہے۔ شہری آبادی کو نشانہ بنانا بھارتی فوج کا انتہائی بزدلانہ اور قابل مذمت فعل ہے۔ دنیا کورونا وباء سے نمٹ رہی ہے اور مودی سرکار نہتے شہریوں پر گولیاں برسا رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت کا جارحیت پسند رویہ خطے کے امن کیلئے خطرہ ہے۔ بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے، پاک فوج  بھارت کی ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے۔ پاکستانی قوم اپنی بہادر مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔ پاکستان کی بہادر مسلح افواج نے بزدل دشمن کو ہمیشہ منہ توڑ جواب دیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com