وزیراعلی عثمان بزدار نے لعل شہباز قلندرؒ(فردو س مارکیٹ) انڈر پاس منصوبے کا افتتاح کر دیا

لاہور26 نومبر:وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار آج سنٹرپوائنٹ گلبرگ پر لعل شہباز قلندرؒ(فردو س مارکیٹ) انڈر پاس منصوبے کا افتتاح کر دیا-وزیراعلی عثمان بزدار نے تختی کی نقاب کشائی کی اور دعا خیر کی-انڈر پاس کو تقریباً ایک ارب روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیاہے-وزیراعلی عثمان بزدار نے کہاکہ حکومت نے شفاف ٹینڈرنگ کے ذریعے تعمیراتی لاگت میں 13کروڑ روپے کی خطیر رقم کی بچت کی-سنٹر پوائنٹ گلبرگ سے ایم ایم عالم روڈ اور کیولری گراؤنڈ کی طرف جانے والی ٹریفک میں روانی آئے گی-گلبرگ اور کینٹ ایریا کے دوران آمدورفت بلا تعطل ہوگی-لعل شہباز قلندر ؒ انڈر پاس سے روزانہ تقریباً ایک لاکھ شہری مستفید ہوں گے -ایندھن کی مد میں سالانہ کروڑوں روپے کی بچت ہوگی-شہریوں کا قیمتی وقت ضائع نہیں ہوگا-انہوں نے کہاکہ تعمیراتی لاگت میں 13 کروڑ روپے کی بچت کا کریڈ ٹ موجودہ حکومت کی شفاف پالیسیوں کو جاتا ہے-560 میٹر طویل لعل شہباز قلندرؒ انڈر پاس دونوں اطراف 2،2 لین پر مشتمل ہے-بارشی پانی کے اخراج کے لئے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں – منصوبے کو عظیم صوفی بزرگ لعل شہباز قلندرؒ کے نام سے منسوب کیاہے-لاہو رشہر کی تعمیر و ترقی پر پوری توجہ ہے -لاہور کے شہریوں کو مزید سہولتوں کی فراہمی کے لئے نئے منصوبے شروع کر رہے ہیں -لاہور کے شہریوں کو مزید سہولتیں فراہم کریں گے-وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے لعل شہبازقلندرؒ (فردوس مارکیٹ)انڈر پاس کا دورہ بھی کیااور منصوبے کے افتتاح کے بعد انڈر پاس کے تعمیراتی معیار کا جائزہ لیا- وزیراعلی عثمان بزدارنے انڈر پاس کے دونوں اطراف کا معائنہ کیااور تعمیراتی کاموں کے معیار کا مشاہدہ کیا -وزیراعلی نے معیاری کام کی تعریف کی اور مزدوروں کو شاباش دی-ڈی جی ایل ڈی اے احمد عزیز تارڑ نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو منصوبے کے بارے میں بریفنگ دی- صوبائی وزراء میاں محمود الرشید،مراد راس،تحریک انصاف سنٹر ل پنجاب کے صدر اعجاز چودھری،معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان،چیف سیکرٹری، وائس چیئرمین ایل ڈی اے شیخ محمد عمران،اراکین پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل، سمیرا احمد، منتخب نمائندے، کمشنر لاہور ڈویژن، سیکرٹری اطلاعات اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے-

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com