الحمرا ء میں سند ھ کلچر ڈے کی تقریبات

ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمراء ثمن رائے نے کہا ہے کہ ملک میں ثقافتی خوشحالی اور سماجی ومعاشرتی امن و سلامتی کے لئے آپسی پیار و محبت کے رشتوں کو تقویت دے رہے ہیں،کوویڈ19ایس او پیز کی سختی سے عمل درآمد کرواتے ہوئے زیادہ سے زیادہ آرٹ کی تقریبات منعقد کی جا رہی ہیں،الحمرا ء میں سند ھ کلچر ڈے کی تقریبات ایک ہفتے سے جاری ہیں، جن میں سیکرٹری اطلاعات وثقافت پنجا ب راجہ جہانگیر انور کی آمد سے ہمارے حوصلے بلند ہوئے ہیں۔صوبائی سیکرٹری اطلاعات وثقافت پنجاب راجہ جہانگیر انور نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا ثمن رائے کے ہمراہ نامو ر گلوکار علن فقیر کے پوٹریٹ کی رونمائی کی۔ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء ثمن رائے کی طرف سے سیکرٹری اطلاعات کو سندھی اجرک پہنائی گئی۔سیکرٹری اطلاعات پنجاب راجہ جہانگیر انور نے اس موقع پر کہا کہ الحمرا درست سمت علاقائی ثقافت کے فروغ میں اپنا کلیدی کردار ادا کر رہا ہے،الحمرا نے سندھ کلچر ڈے کے حوالے جو سرگرمیاں منعقد کی وہ قابل ستائش ہیں۔الحمرا آئندہ بھی اپنی سرگرمیاں جاری رکھے گا، شوکت فقیر کے گائے گانے ہو جمالو کی عوامی میں پذیرائی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com