
لاہور(ویب ڈیسک)مسلم مخالف متنازع شہریت ترمیمی بل کیخلاف پراحتجاج کرنے والی بھارتی اداکارہ کوبھارتی پولیس نےگرفتار کر کے جیل منتقل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ؛فلم ساز میرا نائر نےسوشل میڈیا کی مشہور ویب سائٹ ٹوئٹر پر ’اے سوٹ ایبل بوائے‘ فلم کی اداکارہ صدف جعفر کی لکھنؤ میں احتجاج کے دوران گرفتاری کی اطلاع دی اور بتایا کہ یہ ہمارا بھارت ہے جہاں پرامن احتجاج کرنے پر اداکارہ کو گرفتار کر لیا جاتا ہے، مزید اپیل کی کہ وہ صدف جعفرکی رہائی کے مطالبے میں ان کا ساتھ دیں۔
This is our India now – Appalling: our #SuitableBoy actress, Sadaf Jafar, beaten and jailed for peaceful protest in Lucknow! Join me in demanding her release https://t.co/RPxOfYjZ75
— Mira Nair (@MiraPagliNair) December 22, 2019
صدف جعفر فلم اور تھیٹر میں کام کرنے کے ساتھ ساتھ اترپردیش میں کانگریس کی ترجمان ، ٹیچر اور سوشل ایکٹیوسٹ بھی ہیں۔فیس بک پر لائیو ویڈیو میں اداکارہ کی آواز سنائی دی جس میں وہ خواتین پولیس اہلکاروں سے کہہ رہی ہیں کہ پتھراؤ روک دیں۔ایس ایچ او حضرت گنج پولیس اسٹیشن ڈی پی کشواہا کا کہنا ہے کہ صدف جعفر کو ان مظاہرین کےہمراہ گرفتار کیا گیا، ان پر الزام ہے کہ انہوں نے حکومت مخالف نعرے لگائے، انہیں جیل بھیج دیا گیا ہے اور ان کے خلاف ویڈیو شواہد موجود ہیں جب کہ وہ اپنی گرفتاری کے خلاف عدالت میں اپیل دائر کر سکتی ہیں۔صدف جعفر کی بہن ناہید ورما نے پولیس کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدف نہتی تھی اور مظاہرے میں نعرے بازی کررہی تھی اور قانون کے تحت پرامن احتجاج کرنا ہر شہری کا حق ہے۔