سردار شیر باز خان مزاری سیاست میں وضع داری کی قابل تقلید مثال تھے، مرحوم نے آئین سازی میں ناقابل فراموش کردار ادا کیا

 لاہور15دسمبر:  وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اسلام آباد میں بزرگ سیاستدان سردار شیر باز خان مزاری مرحوم کی رہائش گاہ پر گئے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے مرحوم کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہارکیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور سوگوار خاندان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے سردار شیر باز خان مزاری کی سیاسی و سماجی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم سیاست میں وضع داری کی قابل تقلید مثال تھے اور انہوں نے آئین سازی میں ناقابل فراموش کردار ادا کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ سردار شیر باز خان مزاری مرحوم جیسی علم دوست شخصیت کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں دے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com