صحتمند ہونا ڈائٹ اور ورزش سے بہتر ہے

لاہور(ویب ڈیسک)اداکارہ مہوش حیات نے صحت مند رہنے کے حوالے سے ایک پیغام سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔
انہوں نے اپنے ہاتھ میں مالٹا پکڑے ہوئے اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے دماغی سکون اور قلبی اطمینان کے حوالے سے پیغام لکھا، تصویر سے اندازہ ہوتا ہے کہ مہوش مالٹوں کی دلدادہ ہیں۔
دلکش تصویر کے ساتھ مہوش حیات نے صبح بخیر کا پیغام لکھتے ہوئے کہا کہ صحت مند رہنا ڈائٹ کرنے یا ورزش کرنے سے کہیں زیادہ بہتر ہے۔ صحتمند رہنے کیلئے یہ بھی جاننا ضروری ہے کہ آپ اپنے دل و دماغ کی کس طرح نشوونما کرتے ہیں۔انہوں نے اپنی پوسٹ میں کورونا وائرس سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی تلقین بھی کی اور کہا کہ حکومت کی طرف سے جاری کی جانے والی ہدایات پر مکمل طور پر عمل کیا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com