وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا ہیڈ آف لاہور نیوزسید صداقت علی شاہ کی والدہ کے انتقال پراظہار تعزیت

لاہور25 نومبر:وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ہیڈ آف لاہور نیوزسید صداقت علی شاہ کی والدہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے صداقت علی شاہ اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے دعا کی کہ  اللہ تعالیٰ مرحومہ کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔آپ کی والدہ کے انتقال پر دلی صدمہ ہوا ہے۔ ماں کی نعمت کا کوئی نعم البدل نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماں جیسی عظیم ہستی کا دنیا سے اٹھ جانا رضائے الہٰی ہے۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے آپ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com