کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے’بیٹ مین’میدان میں آگیا

کورونا وائرس سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کے لیے عالمی اداراہ صحت سمیت متعدد سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور حکام سرگرم ہیں اور وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ہر ممکنہ کوششیں کر رہے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق میکسیکو کے ایک شہر کی سڑکوں پر کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے لوگوں کو سماجی دوری اختیار کرنے کی آگاہی فراہم کرنے کے لیے ‘بیٹ مین’ میدان میں اتر آیا ہے۔یہ بیٹ مین اپنی کار سے اسپیکر کے ذریعے لوگوں سے درخواست کرتا ہے کہ وہ کورونا سے بچنے اور اس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اپنے اپنے گھروں میں رہیں۔
علاوہ ازیں بیٹ مین پہلے سے ریکارڈ شدہ پیغامات بھی اسپیکر پر چلاتا ہے جس میں سماجی دوری اختیار کرنے اور ہاتھ بار بار دھونے کی تلقین کرنا شامل ہے۔بیٹ مین کی جانب سے اسپیکر پر چلائے جانے والے ایک پیغام میں اس کا کہنا ہے کہ ‘کورونا سے بچنے کے لیے اپنے اپنے گھروں میں رہیں جتنا ہو سکے کم سے کم باہر نکلیں، ایسا کرنے سے ہم کورونا کے خلاف سپر ہیروز بن سکتے ہیں اور میں یہ کام اکیلا نہیں کر سکتا’۔میکسیکو کا یہ بیٹ مین روزانہ اپنی خاص بیٹ موبائل پر روزانہ سڑکوں اور دیگر عوامی مقامات پر گشت کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com